ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / رانچی ٹیسٹ: اسمتھ کی سنچری، آسٹریلیا کے 299 رنز

رانچی ٹیسٹ: اسمتھ کی سنچری، آسٹریلیا کے 299 رنز

Fri, 17 Mar 2017 01:57:42    S.O. News Service

رانچی16مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان چار کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک مہمان ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنا لیے تھے۔رانچی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کپتان اسمتھ اور گلین میکسویل کی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 159 کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔جمعرات کو جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو سمتھ 117 اور گلین میکسویل 82 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔سمتھ نے اپنا 53واں ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے اپنے 5000 ٹیسٹ رنز بھی مکمل کیے۔دیگر بلے بازوں میں میٹ رینشا 44، وارنر اور ہینڈسکومب 19، 19 اور مارش دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انڈیا کی جانب سے امیش یادو نے دو اور ایشون اور جاڈیجا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔انڈین کپتان وراٹ کوہلی اننگز کے 40ویں اوور میں باؤنڈری پر گیند روکتے ہوئے کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے اور اس کے بعد میدان میں نہیں آئے۔رانچی ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم میں زخمی ہونے والے بولر مچل سٹارک کی جگہ بیٹ کمنز کو شامل کیا گیا ہے جو پانچ سال کے وقفے کے بعد اپنا دوسرا ٹیسٹ میچ کلھیل رہے جبکہ انڈیا کی ٹیم میں اوپنر وجے مرلی کی واپسی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان جاری چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابرہے۔پونے میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انڈیا کو 333 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی جبکہ بنگلور ٹیسٹ میں انڈیانے 75 رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز ایک،ایک سے برابر کر دی تھی۔


Share: